لاہور(آئی این پی)صحافی رجدیپ سر دیسائی کی کتاب کی تقریب رونمائی میں کئی بھارتی کرکٹرز اور نامور شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے تجربات سے مداحوں کو آگاہ کیا۔ انڈین کرکٹ ٹیم کے ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر اور سنیل گواسکر بھی تقریب کا حصہ بنے۔ اس موقع پر ونود کامبلی نے بھی تقریب میں شرکت کی، انہوں نے لمبے عرصے کے بعد
ٹنڈولکر کے ہمراہ تقریب میں حصہ لیا، دونوں کرکٹرز کے درمیان ماضی اختلافات کے بعد کافی دوریاں آ گئیں تھیں۔ کرکٹرز نے اس موقع پر کئی اہم گر بتائے۔ماضی میں انڈین کرکٹ کے سپر سٹار اور 1985 کی ورلڈ چیمپئن ٹیم میں شامل سنیل گواسکر راویتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے میچزز کے دوران سچن ٹنڈولکر کو ایک بار مشورہ دیا تھا کہ اگر وسیم اکرم کے ساتھ ٹاس کرنے کیلئے جا ؤتو وسیم کو کبھی بھی اپنے کندھے پر ہاتھ نہ رکھنے دینا، اس انداز کے ذریعے دوسرے کھلاڑی آپ حاوی ہو جاتے ہیں، اور اس انداز کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ زیادہ جانتے ہیں اور اس سے آپ کا اعتماد متزلزل ہوتا ہے۔