اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مذہبی سکالراور عالم دین مولانا طارق جمیل کی طبیعت ناساز ، دینی پروگراموں میں شرکت کیلئے گاڑی میں لیٹ کرسفر کرنے پر مجبور،نجی ٹی وی کے مطابق معروف مذہبی سکالرمولانا طارق جمیل ناسازی طبیعت کے باوجود دینی کاموں میں بھرپورشرکت کرتے ہیں۔ان کے قریبی لوگوں کے مطابق مولانا طارق جمیل کی طبعیت گزشتہ چند روز سے ناساز ہے ۔
سوشل میڈیا پرجاری تصاویرمیں دیکھا جا سکتا ہے کہ طبیعت ناسازی کے باعث مولانا طارق جمیل گاڑی میں لیٹ کرسفرکرتے ہیں۔انہیں رائے ونڈ روانگی کے وقت بھی گاڑی میں لیٹ کر جانا پڑا۔ مگر طبیعت کی خرابی کے باوجود دین کے کاموں میں بہت زیادہ مصروف اور فکرمندہیں۔سوشل میڈیا پران کی یہ تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔پوری دنیا میں ان کی مکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں