منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’بھائی کو نہ روک سکا تو دوسروں کو کیا روکوں گا‘‘ ندیم افضل چن کا بڑا یوٹرن،اچانک اعلان سے تمام سیاسی جماعتیں ششدر

datetime 23  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ میں نے اپنی کمزوریوں کی وجہ سے عہدہ چھوڑا ہے پارٹی نہیں چھوڑی، عہدے سے استعفیٰ دینے کی کئی وجوہات ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم جب دوسروں کو اخلاقیات کا درس دیتے ہیں یہ درس اپنے اوپر بھی لاگو ہونا چاہیے۔ ہم پنجاب میں پارٹی معاملات پر ڈلیور نہیں کر پا رہے تھے۔ لاہور کے حلقہ این اے 120کا رزلٹ بھی ایک

وجہ ہے۔ بہت سارے لوگ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں ، میں اس کو اپنی ناکامی سمجھتا ہوں۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ جب پارٹی کا رکن ہم سے مطمئن نہ ہو تو ہمیں ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوجانا چاہیئے۔ عہدوں سے چمٹے رہنا اخلاقی طور پر درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو کو اس طرح سیاست میں سرگرم نہیں کر سکے جس طرح ہمیں کرنا چاہیئے تھا۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ ہماری ناکامی ہے۔ کوشش کے باوجود میں اپنے بھائی کو تحریک انصاف میں جانے سے روک نہ سکا۔ یہ میری ناکامی ہے۔ جب میں اپنے بھائی کو نہ روک سکا تو دوسروں کو کیا روکوں گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست اب سرمایہ داروں کی ہو گئی ہے۔ اس کو دوبارہ عوامی بنانا ہو گا بھٹو کے نظریے میں کارکن پارٹی کا سرمایہ ہے۔ سیاست اب ٹی 20کرکٹ کی طرف جا رہی ہے۔ 20ایم این اے ایک طرف جا رہے ہیں 20ایم این اے دوسری طرف جا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…