پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے 17بھارتی بھی لاہور آئینگے یہ بھارتی کون ہیں اور حکومت نے آنے کی اجازت کیوں دی؟

datetime 22  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) لاہور میں سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے وزارت داخلہ نے سیکیورٹی کلیئرنس دیدی۔وزارت داخلہ کی جانب سے پی سی بی سمیت تمام متعلقہ محکموں کو جاری کیے جانے والے خط میں لاہور میں 29اکتوبر کو شیڈول ٹی ٹوئنٹی میچ کے انعقاد کیلئے گرین سگنل دیتے ہوئے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے تاہم معلوم ہوا ہے کہ میچ کو براہ راست نشر کرنے کیلئے آنے والے 17 بھارتی براڈ کاسٹرز

کی سیکیورٹی کلیئرنس کیلئے بھی گرین سگنل دیا جا چکا جب کہ اس حوالے سے این اوسی (آج)پیر کو جاری کیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل کی زیر صدارت اجلاس میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی، سری لنکن ٹیم کو لاہور میں صدر مملکت کے برابر پروٹوکول دیا جائے گا،ٹیموں کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور رینجرز سے مدد لی جائے گی۔آئی جی پنجاب عارف نواز نے دیگر اضلاع سے افسروں و اہلکاروں کو لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے۔6 ڈی پی اوز، 30ڈی ایس پیز،الیٹ فورس کی 100 ٹیمیں بشمول 6 ریزروز اسنائپرز، 50پی سی ریزروز اور 150ریزروز پولیس اہلکاروں کو طلب کر لیا گیا ہے، تمام افسران و اہلکاروںکو27اکتوبر تک لاہور پولیس لائن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔تماشائیوں کو 38 اسپیڈوبس اور30 کوسٹرز پر مشتمل شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم پہنچایا جائے گا، نشتر اسپورٹس کمپلیکس میں 20اور نجی ہوٹل میں8بستروں پر مشتمل عارضی اسپتال27اکتوبر کو فعال کردیے جائیں گے، اسٹیڈیم میں سیاسی نعرے بازی پر پابندی ہوگی۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…