اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی و تجزیہ نگار کاشف عباسی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حمزہ شہباز کو ان کے والد شہباز شریف نے اپنے تایا سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف آواز اٹھانے کی اجازت دے دی ہے۔ معروف صحافی کاشف عباسی نے کہا کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز
کی اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی کے خلاف حمزہ شہباز نے جو موقف اختیار کیا ہے، حمزہ شہباز کو اس معاملے میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ معروفی صحافی کاشف عباسی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ہی حمزہ شہباز کو میاں نواز شریف اور مریم نواز کی پالیسی کے خلاف آواز اٹھانے کی اجازت دی ہے۔