جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سینئر اداکار جاوید کوڈو کی حالت میں مزید بہتری ،سرکاری سطح پر علاج کروانے پر پنجاب حکومت کا شکریہ

datetime 21  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سینئر اداکار جاوید کوڈو کی حالت میں مزید بہتری آگئی اور انہوں نے سرکاری سطح پر علاج کروانے پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے ، ہدایتکار قیصر جاوید ، خالد معین بٹ ، نسیم وکی ، محمد نعیم سمیت دیگر اداکاروں

نے ہسپتال میں انکی عیادت کی۔ بتایا گیا ہے کہ اداکار جاوید کوڈو جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایت پر ان کا بہترین علاج کیا جا رہا ہے اور ڈاکٹروں نے ان کی انتڑیوں کو صاف کیا ، اب ان کی حالت قدرے بہتر ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز جاوید کوڈو کے ساتھی فنکاروں ہدایتکار قیصر جاوید ، خالد معین بٹ ، نسیم وکی ، محمد نعیم سمیت دیگر نے ان کی عیادت کی اور ان سے خوش گپیاں کرتے رہے۔ اس موقع پر جاوید کوڈو نے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے سرکاری سطح پر میرا علاج معالجہ کروا کے فنکار دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔ انہوں نے اپنے پرستاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کریں تاکہ واپس آکر ان کے چہروں پر دوبارہ سے مسکراہٹیں بکھیر سکوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…