جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

سہیل محمود کی بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات ،سشما سوراج کا پاکستان سے کلبھوشن معاملہ پر نظر ثانی کا مطالبہ

datetime 21  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(آئی این پی ) بھارت نے کلبھوشن کے معاملے پر پاکستان سے نظر ثانی کا مطالبہ کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات پربات چیت ہوئی۔

ملاقات میں پاکستانی ہائی کمشنر سے بھارتی وزیر خارجہ نے کلبھوشن یادیو کے معاملے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔بھارتی اخبار کے مطابق بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوال اورسیکریٹری خارجہ جے شنکر سے بھی چند روزمیں ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کے عہدہ چھوڑنے کے بعد سہیل محمود نے گزشتہ ماہ چارج سنبھال لیا ہے اور پاکستانی ہائی کمشنرکی بھارت میں اعلی سطح پر یہ پہلی ملاقات ہے۔ یاد رہے پاکستانی فورسز نے بھارتی جاسوس کلبھوش یادیو کو 3 مارچ 2016کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا جس نے بھارتی ایجنٹ ہونے اور جاسوسی کا اعتراف کیا تھا جب کہ فوجی عدالت نے اسے سزائے موت کا حکم دیا ہے جس پر بھارت یہ معاملہ عالمی عدالت لے جاچکا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…