منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کی پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں مسلسل چوتھی فتح، پاکستان کے بالروں نے کمال کر دیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے سری لنکا کے خلاف چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 7وکٹوں سے جیت لیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جانے والی پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں شارجہ میں کھیلے جانے والے چوتھے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ، سری لنکا کی طرف سے اننگز کا آغاز ڈک ویلا اور اپل تھرنگا نے کیا، دونوں اوپنر بلے باز کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے

اور سری لنکا کو صرف 2 رنز کے مجموعی اسکور پر اپل تھرنگا کے آؤٹ ہونے کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا۔ اپل تھرنگا بغیر کوئی رن بنائے عثمان خان کی گیند پر بولڈ ہو گئے ان کے تھوڑی دیر بعد ہی ڈک ویلا بھی 30 کے مجموعی سکور پر 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے انہیں جنید خان کی گیند پر فخر زمان نے کیچ آؤٹ کیا۔ اوپنرز جوڑی کے آؤٹ ہونے کے بعد دنیش چندیمل نے ٹیم کا سکور آگے بڑھانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی 16رنز بنا کے سرفراز کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے جب کہ نئے آنے والے بیٹسمن سماراوکراما بغیر کوئی رنز بنائے عماد وسیم کو وکٹ دے کر پویلین لوٹ گئے۔ سری لنکا کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سری وردانے تھے جنہوں نے 13 رنز بنائے اور حسن علی کی گیند پر عثمان نے ان کا کیچ تھام لیا۔کچھ ہی دیر بعد پرسانا 5 سکور بنانے کے بعد شاداب کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے، ان کے بعد آنے والے تھیسارا پریرا بھی بغیر کوئی رنز بنائے شاداب کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد دھنن جایا 18 رنز بنانے کے بعد حسن علی کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، جب سری لنکا کا مجموعی سکور 164 پر پہنچا تو تھرمانے جنہوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 62 رنز بنائے وہ عماد وسیم کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ان کے آخری کھلاڑی گماگے کو حسن علی نے 173 کے مجموعی سکور پر آؤٹ کر دیا، سری لنکا کی طرف سے لکمل 23 رنز ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3، عماد وسیم اور شاداب خان نے 2،2 جب کہ جنید خان اور عثمان شنواری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 174 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے اوپنرز امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا مگر 12 کے مجموعی سکور پر امام الحق گماگے کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے،

ان کے بعد فخر زمان 17 رنز بنانے کے بعد دھنن جایا کی گیند پر سٹمپ آؤٹ ہو گئے، پاکستان کی تیسری وکٹ 58 کے مجموعی سکور پر گری وہ محمد حفیظ تھے جنہوں نے9 سکور بنایا۔ اس کے بعد بابر اعظم اور شعیب ملک نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور دونوں نے 69، 69 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان نے مطلوبہ ہدف تین وکٹ کے نقصان پر 39 اوور میں حاصل کر لیا۔ بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…