منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

مایہ ناز پاکستانی بائولرحسن علی نے دنیا کے تمام بائولرز کو پیچھے چھوڑ دیا، شاندار اعزاز

datetime 20  اکتوبر‬‮  2017 |

دبئی (آئی این پی)پاکستان کے میڈیم فاسٹ بائولر حسن علی ایک روزہ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں نمبر ون بائولر جبکہ محمد حفیظ نمبر ون آل رائونڈر بن گئے ہیں، بیٹنگ رینکنگ میں اے بی ڈویلیئرز پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ ویرات کوہلی دوسرے،ڈیوڈ وارنرتیسرے اور پاکستانی بابر اعظم چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔عالمی کرکٹ کونسل کی جانب سے جمعے کو جاری کی گئی تازہ ترین فہرست کے مطابق حسن علی 743

پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔گذشتہ فہرست میں وہ ساتویں پوزیشن پر تھے اور حالیہ میچوں میں ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت ان کی درجہ بندی میں چھ درجوں کی بہتری آئی ہے۔وہ اس سال پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے پانچویں بولر بن گئے ہیں، اس سے قبل سرفہرست بولروں میں ٹرینٹ بولٹ، عمران طاہر، کاگیسو ربادا اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔پاکستان کی سری لنکا کے خلاف حالیہ ایک روزہ سیریز میں بھی حسن علی کی کارکردگی متاثر کن رہی ہے۔23 سالہ حسن علی سری لنکا کے خلاف جاری ایک روزہ سیریز میں اب تک نو وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ حسن علی اس سال ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بھی بن گئے ہیں۔اس کے ساتھ انھوں نے سب سے کم ون ڈے میچوں میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرنے والے پاکستانی بولر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔واضح رہے کہ حسن علی چیمپئینز ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر تھے جب کہ بابر اعظم نے حال ہی میں لگاتار 5 ایک روزہ میچوں میں سنچریاں بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔دوسری جانب آل رانڈرز کی فہرست میں پاکستانی آل رانڈر محمد حفیظ نے بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔محمد حفیظ نے پہلی بار یہ اعزاز جنوری 2013 میں حاصل کیا تھا اور نو بار انھیں نمبر ایک آل رانڈر قرار دیا جا چکا ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…