اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

پشاور زلمی کا 2چینی کرکٹرز کو پی ایس ایل ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان

datetime 20  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان اور چین کی ہمالیہ سے بلند دوستی کے عظیم رشتے کو آگے بڑھاتے ہوئے پاکستان سپر لیگ چیمپئینز پشاور زلمی نے چین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل تھری کے لیے سکواڈ کے ہمراہ رکھنے کا اعلان کردیا ۔اسلام آباد میں چین کے سفارتخانے میں اس حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چین کے سابق سفیر چن زیانگ زنگ ، چین کرکٹ ٹیم کے کوچ یی تیان ، چین کے کرکٹرز جیان لی

اور یوفی زانگ نے خصوصی شرکت کی جن کا پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے پرتپاک خیر مقدم کیا ۔چیئرمین پشاور زلمی نے اس موقع پر اعلان کیا کہ ان کی ٹٰیم اور کوچز چین میں کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے ، پہلے قدم کے طور پر چین کے دو انٹرنیشنل کرکٹرز کو پی ایس ایل تھری کے لیے پشاور زلمی کے سکواڈ کے ہمراہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو پاکستان کے سٹار کرکٹرز سے کرکٹ کے جوہر سیکھیں گے ۔ اس کے علاوہ چین کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر دیگر پروگرامز پر بھی کام کیا جائیگا جس میں درج ذیل پروگرام شامل ہوں گے ۔ 1 چین میں کرکٹ سیمینار جس میں پشاور زلمی کے کوچز لیکچرز دیں گے ۔ .2 گلوبل زلمی اور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ ٹیموں ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کا چین کا دورہ اور چین کی ٹیموں کے ساتھ فرینڈلی میچز ۔ 3 .چینی کرکٹرز کو پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کرکٹرز کے ساتھ سیکھنے اور وقت گزارنے کا موقع ۔ 4 پشاور زلمی اور چین کرکٹ ایسوسی ایشن مستقبل میں ایم او یو سائن کرکے باہمی دوستی اور اشتراک کے جذبے کو مزید پروان چڑھائیں گے ۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عظیم دوست ملک چین کے ساتھ کھیلوں کے روابط سے دونوں ملکوں کے عوام مزید قریب آئیں گے اور کرکٹ کا کھیل اور پشاور زلمی اپنا کرداد ادا کرنے پر خوشی محسوس کر رہے

ہیں ۔چین کے سابق سفیر چن زیانگ زنگ نے کہا کہ پشاور زلمی کا گوبل ویژن اور چین میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اقدامات قابل ستائش ہیں ۔ چینی کوچ ی تیان نے کہا کہ پی ایس ایل جیسے بڑے ٹورنامنٹ سے ان کے کرکٹرز کو سیکھنے کا بھرپور موقع ملے گا ۔ چینی کرکٹرز جیان لی اور یوفی زانگ نے کہا کہ وہ پشاور زلمی کے ساتھ رہنے کے اعلان پربہت پرجوش ہیں اور پی ایس ایل چیمپین ٹیم سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا

۔تقریب میں معزز مہمانوں کو پشاور زلمی کی شرٹس بھی پیش کی گئیں ۔ اس موقع پر چین کے کوچ راشد خان پشاور زلمی کے کوچ محمد اکرم ، شاہ فیصل آفریدی اور شاہ خالد آفریدی بھی موجود تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…