جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سرفراز کی ڈانٹ ڈپٹ سے مزید اچھا پرفارم کرنے کا موقع ملتا ہے، حسن علی

datetime 20  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے میڈیم پیسر حسن علی نے کہا ہے کہ کپتان سرفراز احمد کا وکٹ کے پیچھے سے چلانا اور ڈانٹ ڈپٹ ان کا نیچرل انداز ہے جس سے ریلکس نہیں ہوتا بلکہ مزید اچھا پرفارم کرتا ہوں۔ پاکستان کی طرف سے کم میچز میں وکٹوں کی نصف سنچری بنانے والے ریکارڈ ہولڈر

بولر حسن علی نے ایک انٹرویومیں اس وقت ان پر بولنگ کی ذمہ داریاں زیادہ ہیں اور وہ بھرپور فارم میں بھی ہیں جسے برقرار رکھنے کیلئے فٹنس پر بہت زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ میڈیم فاسٹ بولر نے کہا کہ کپتان سرفراز احمد وکٹوں کے پیچھے سے چلاتے ہوئے ڈانٹتے نہیں بلکہ حوصلہ بڑھاتے ہیں ٗجب میں تھوڑا ریلیکس ہوتا ہوں تو وہ کہتے ہیں فوکس کرو، تگڑے ہوجاؤ جس سے مجھے حوصلہ ملتا ہے۔حسن علی کا کہنا تھا کہ لاہور میں ورلڈ الیون کے خلاف کھیلے گئے میچ میں لاہوریوں کا سیلاب امڈ آیا تھا جس کے بعد ابوظہبی کے سنسان میدان میں سری لنکا کے خلاف میچ کھیلا تو اس وقت لاہوری تماشائیوں کی کمی کو بہت شدت سے محسوس کیا۔حسن علی نے کہا کہ خوشی ہے کہ سری لنکن ٹیم لاہور میں تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے جارہی ہے اور اپنے ہوم گراؤنڈ پر پرفارم کرنے کے لئے بہت بے تاب ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…