اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بھی فرد جرم عائد کر دی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں جب کہ سابق وزیراعظم کی غیر حاضری پر ان کے نمائندے ظافر خان کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔احتساب عدالت نے فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں فرد جرم کے نکات پڑھ کر سنائے تاہم اس موقع پر نواز شریف کی جانب سے پیش ہونے
والے نمائندے ظافر خان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔احتساب عدالت نے فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بھی حسن نواز اور حسین نواز مفرور ملزم قرار دے دیا۔گزشتہ روز نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر ایون فیلڈ ریفرنساور عزیزیہ اسٹیل میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اہلیہ کی علالت کے باعث لندن میں موجود ہیں اور انہوں نے عدالتوں کا سامنا کرنے کے لیے پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔