لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف نے کہا ہے کہ ہمارے مخالفین کو جے آئی ٹی میں شامل کیا گیا ، فیصلہ پانامہ پر کرتے اقامہ پر کیوں فیصلہ کیا ،فیصلہ کرنا تھا تو کک بیک کمیشن یا سرکاری رقم میں خردبرد پر کرتے کہ شرمسار ہوکر گھر چلا جاتا ، بے شمار پاکستانیوں کے پاس اقامے ہیں۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ یہ انصاف ہورہا ہے یا انصاف کا خون ، غیر موجودگی میں فرد جرم عائد کرنے کی کوئی نظیر نہیں ملتی، 20اکتوبر سے پہلے پاکستان جا?ں گا ، ہمارے مخالفین کو جے آئی ٹی میں شامل کیا گیا ، امید ہے میرے ساتھ انصاف کیا
جائے گا ، کچھ نہیں ملا تو اقامے پر فیصلہ سنا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ پانامہ پر کرتے اقامہ پر کیوں فیصلہ کیا۔فیصلہ کرنا تھا تو کک بیک کمیشن یا سرکاری رقم میں خردبرد پر کرتے کہ شرمسار ہوکر گھر چلا جاتا ، جے آئی ٹی نے ایڑی چوٹی کا زورلگا دیا ، بے شمار پاکستانیوں کے پاس اقامے ہیں ، میں لندن اپنی اہلیہ کلثوم نواز کے علاج اور ان کی تیمارداری کے سلسلے میں آیا ہوں۔ مجھے امید تھی کہ میرے ساتھ انصاف ہوگا لیکن سمجھ نہیں آرہی کہ انصاف ہورہا ہے یا انصاف کا خون ہورہا ہے۔عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ بھی اس کی ایک کڑی ہے ، 26اکتوبر سے پہلے وطن واپس جا?ں گا۔