بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

سول ملٹری تعلقات ،احسن اقبال نے اہم ترین اعلان کردیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ننکانہ صاحب(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ وہ پاک فوج کے ہر ایک سپاہی کی عزت کرتے ہیں ٗان کا بیان فوج کیخلاف نہیں تھا ٗایک طبقہ کہتا ہے کہ ملک میں ہر چیز بیڑا غرق اور ستیاناس ہے ٗ ہمیں ایسا کہنے والے طبقے سے اختلاف ہے ٗمیڈیا چیزوں کو متنازع بنانے سے گریز کرے۔ ننکانہ صاحب میں شہید کیپٹن حسنین نواز کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ حکومت اور پاک فوج کے درمیان اس وقت کسی قسم کا اور کسی سطح پر ایک بال برابر بھی فرق نہیں ٗ

ہم سب پاکستان کو مضبوط اور پرامن بنانے کے لیے کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو جنگ ہم لڑ رہے ہیں اس میں کامیابی تب ہی حاصل کی جاسکتی ہے کہ ہم اس جذبے سے کام کریں کہ ہم ایک ہی کشتی کے سوار ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک فوج حکومت کی پشت پر اور حکومت پاک فوج کی پشت پر ہے، ملک کے دشمنوں کی کوشش ہے کہ بداعتمادی پیدا کی جائے ٗمضبوط پاکستان کے لیے ہمیں صفوں میں یک جہتی کی ضرورت ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم ایک اقتصادی جنگ بھی لڑرہے ہیں تاکہ پاکستان کا مستقبل محفوظ بنے ٗ ہم نے اندھیروں کو شکست دی ہے، جہاں 20 گھنٹے بجلی نہیں آتی تھی وہاں اب 20 گھنٹے آتی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نے بیان دیا اور انہوں نے وضاحت کردی، بات ختم ہوگئی ٗمیرا بیان نہ فوج کے خلاف تھا ہر ایک سپاہی کی ہم عزت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک طبقہ کہتا ہے کہ ملک میں ہر چیز بیڑا غرق اور ستیاناس ہے ٗ ہمیں ایسا کہنے والے طبقے سے اختلاف ہے ٗمیڈیا چیزوں کو متنازع بنانے سے گریز کرے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کیپٹن حسنین وہ قابل فخرسرمایہ ہے جس پر ہماری نسلیں بھی فخر کریں گی ٗجن 3 سپاہیوں نے ان کے ساتھ جام شہادت نوش کیا ان پر بھی فخر ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ گزشتہ دنوں غیرملکی مغویوں کے حوالے سے ہمیں معلومات دی گئیں تو پاک فوج نے بہادری کے ساتھ بحفاظت تمام مغویوں کو بازیاب کرالیا اس کارنامے کی پوری دنیا معترف ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک جذبے کا نام ہے اس جذبے کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکی یہ قوم اور اس کی فوج خطرات سے نہیں گھبراتی پاک فوج کے جوان ملکی سلامتی کے لیے ہر خطرے کے سامنے کیلئے تیار ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ پاک فوج، پولیس، سیکیورٹی ادارے اور ہم سب دہشت گردی کے خلاف کمربستہ و متحد ہیں اور حکومت، پاکستانی قوم اور فوج ایک جسم کی مانند ہیں دیگر ممالک کو چاہئے کہ وہ بھی خطے میں امن کے لئے پاکستان کیساتھ مل کرجدوجہد کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…