بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

نریندر مودی کا سوانح حیات کیلئے پیش لفظ اعزاز ہے، ہیما مالنی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی)اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی اسے اپنے لئے ایک اعزاز سمجھتی ہیں کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ان کی سوانح حیات ’ڈریم گرل سے آگے‘ کا پیش لفظ تحریر کیاہے۔ہیما مالنی نے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ میں اسے اپنے لئے ایک اعزاز سمجھتی ہوں کہ نریندر مودی جی

نے پیش لفظ تحریر کیا ہے۔ہیما مالنی کی سوانح حیات’ ڈریم گرل سے آگے‘ کو اسٹارڈسٹ کے سابق ایڈیٹر اور پروڈیوسر رام کمل مکھرجی ہیما مالنی کی 69 ویں سالگرہ کے دن یعنی 16 اکتوبر کو پیش کیا۔کتاب کے افتتاح کے موقع پر اداکارہ کے شوبز میں 50 سال مکمل ہونے کا جشن بھی منایاگیا۔حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں رام کمل مکھرجی نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم نے ہیما مالنی کے بارے میں اپنے خیالات اور جذبات کو مختصراً بیان کیا ہے، یہ مختصر، کرارا اور میٹھا ہے، کچھ بھی غیرضروری نہیں۔بحیثیت ایک منصف یہ میرے لئے ایک اعزاز ہے اورہیما مالنی جی کے لئے بھی کہ ایسا شاید پہلی بار ہوا ہے کہ ایک موجودہ وزیر اعظم نے بالی ووڈ اداکار کی کتاب کا پیش لفظ لکھا ہو۔ہیما مالنی نے لیجنڈری اداکار دھرمیندر سے شادی کی، اداکارہ کی معروف فلموں میں سپنوں کا سوداگر، سیتا اور گیتا، شعلے، ڈریم گرل اور ستہ پہ ستہ شامل ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…