پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نا اہلی، تحریک انصاف کا آئندہ سربراہ کون ہوگا؟ عمران خان نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ میں اگر نااہل بھی ہو گیا تو بھی ملک کے عوام کی بہتری کے لیے اپنی کوشش جاری رکھوں گا، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نا اہل ہونے کی صورت میں پارٹی میں الیکشن کروا کر نیا چیئرمین لے آؤں گا،

پروگرام کے میزبان نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ نا اہل ہو گئے تو آپ کا جانشین کون ہوگا مسلم لیگ (ن) میں شہباز شریف آ جائیں گے، جس کے جواب میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ وہاں تو فیملی ہے، ہماری ایک جمہوری پارٹی ہے، میں خود پارٹی میں الیکشن کراؤں گا، ہماری پارٹی کے ممبران نے جس شخص کو قابل سمجھا اسے ہی پارٹی چیئرمین بنایا جائے گا اور میں پیچھے بیٹھ کر پارٹی کو سپورٹ کروں گا اور اس کے علاوہ میں نمل یونیورسٹی چلاؤں گا، میرا خواب ہے کہ نمل یونیورسٹی کو پاکستان کی آکسفورڈ یونیورسٹی بناؤں، پروگرام کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ آپ نے اتنی کوشش کی ہے سیاسی قوت بننے کے لیے آپ کے لیے کوئی بڑی بات نہیں ہے کہ آپ نا اہل ہو جائیں، جس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ میں آپ کو اپنی زندگی کا فلسفہ بتا دیتا ہوں میں سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو پیدا کیا ہے کہ وہ اپنی حیثیت کے مطابق اپنے معاشرے کے لیے، کمزوروں کے لیے جتنی کوشش کرے، انسان تو بس کوشش کر سکتا ہے، کامیابی تو اللہ دیتا ہے، میں ملک کے لیے اپنی کوشش کر رہا ہوں، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ اگر کسی وجہ سے بھی میری نااہلی کا فیصلہ ہوتا ہے، تو میں پھر بھی اپنی کوشش جاری رکھوں گا، میں ملک سے باہر نہیں جاؤں گا۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…