اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں باپ ، بیٹے اور بھائی کوگرفتارکرلیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب کراچی و حیدرآباد کی مشترکہ ٹیم نے کوٹری میں چھاپہ مارکرمحکمہ تعلیم بیورو آف کریکولم کے اسسٹنٹ اکا ؤنٹ آفیسر پیر بخش سموں ان کے دو بیٹوں مستنصر سموں ، مظفر سموں اور بھائی پرنس علی سموں
کو گرفتار کرلیا اور ان کی رہائشگاہ سے بوگس بلز،کروڑوں روپے کی بینکوں سے منتقلی اور دیگر اہم دستاویزات برآمد کیں ہیں ۔ملزمان نے قومی خزانہ کو 40کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا ۔واضح رہے کہ اس مقدمہ میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیس حیدرآباد کا ایک افسر مشتاق شیخ پہلے ہی نیب کے ہاتھوں گرفتار ہے جو مختلف مقدمات کا سامنا کررہا ہے مذکورہ گرفتار ہو نے والے افراد مشتاق شیخ کے گینگ سے ہی تعلق رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ نئے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے آتے ہی اعلان کیا تھا کہ کرپشن کرنے والوں کو کسی قیمت پر نہیں چھوڑیں گے اور کوئی دبائو برداشت نہیں کیا جائے گا۔