پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

آئی ایس آئی اور ایم آئی کیپٹن (ر) صفدر کے حواس پر چھا گئی، عدالت میں حیرت انگیز صورتحال

datetime 13  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر پولیس افسر کو خفیہ ادارے کا اہلکار سمجھ بیٹھے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) کے حواس پر آئی ایس آئی اور ایم آئی اتنا چھائی ہے کہ نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر عدالت کے احاطہ میں موجود اسلام آباد پولیس کے افسر کو کیپٹن (ر) صفدر خفیہ ادارے کا اہلکار سمجھ بیٹھے۔ جمعہ کے دن نیب ریفرنسز کے سلسلے میں نیب عدالت میں اہم سماعت

تھی، عدالت میں سامنے کی نشستوں پر کیپٹن (ر) صفدر اور ان کی اہلیہ مریم نواز کو بٹھایا جانا تھا لیکن پہلے سے وہاں پر ایک شخص ان کی سیٹوں پر موجود تھا جس سے کیپٹن (ر) صفدر نے پوچھا کہ تمہارا تعلق آئی ایس آئی سے ہے یا ایم آئی سے۔ جس پر اس اہلکار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں میرا تعلق اسلام آباد پولیس کی سپیشل برانچ سے ہے اور وہ ان کی نشست محفوظ رکھنے کی خاطر وہاں موجود ہے، سپیشل برانچ کے اس افسر کی وضاحت کے بعد دونوں اپنی نشستوں پر بیٹھ گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…