جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

حکومتی پالیسیوں کے باعث ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا، مریم نواز

datetime 17  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے نوجوانوں کو قرضے دینے کا وعدہ کیا تھا، وزیراعظم نے حکومت قائم ہوتے ہی نوجوانوں کیلئے کام شروع کیا، ان کا کہنا تھا کہ عوامی عہدے کیلئے کسی عہدے کی ضرورت نہیں ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم ہنرمند پروگرام سے کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز شریف کا عوام کی خدمت کیلئے کسی عہدے کی ضرورت نہیں، حکومتی پالیسیوں کے باعث ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا،ملک سے لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر مسائل بھی جلد حل ہو جائیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت سے پہلے پاکستان کو ناکام ترین ریاست کہا جارہا تھا اب حالات بدل چکے ہیں، مہنگائی دس سال کی کم ترین سطح پر آگئی، معیشت بھی بحال ہو رہی ہے، عوامی عہدے کیلئے کسی عہدے کی ضرورت نہیں، لیپ ٹاپ اسکیم پر تنقید کرنے والے آ?ج اپنے صوبوں میں اس پر عمل کا سوچ رہے ہیں۔ حکومت لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بھی جلد حل کر لے گی۔ مریم نواز نے بتایا کہ ہنر مند پروگرام کے تحت پچیس ہزار نوجوانوں نے تربیت حاصل کی، تربیت مکمل کرنے والوں کو روزگار بھی مل گیا ہے،وزیراعظم کاخواب ہےنوجوان اپنےخاندانوں کابوجھ اٹھائیں، اسکیم کا مقصد نوجوانوں کو تربیت دے کر روزگار مہیا کرنا تھا، پروگرام کے تحت25ہزار طلبائ نے تربیت حاصل کی، تربیت حاصل کرنے والے طلبا کو روزگار مل گیا،معذور افراد نے قرض لے کر اپنے روزگار کا آغاز کیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…