بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

گزشتہ چار سالوں میں پاکستانیوں نے دبئی میں پراپرٹی کے کاروبار میں کتنے ارب کی سرمایہ کاری کی؟ ہوش اڑا دینے والی رپورٹ!!!

datetime 11  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ چار سال کے دوران دبئی ریئل سٹیٹ میں پاکستانیوں نے آٹھ سو ارب روپے کی سرمایہ کاری کی یہ شخصیات ہیں کون فیڈرل بورڈ آف ریونیو معلومات حاصل نہ کر سکا۔چیئرمین ایف بی آر نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاہدے کے

تحت اگر کمپنی کسی شخص کے نام ہو تو ہی معلومات حاصل ہو سکتی ہیں اور تمام لوگوں کا جنرل ڈیٹا حاصل کرنا ممکن نہیں۔کمیٹی نے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ دوسری جانب سٹیٹ بینک حکام نے واضح کیا کہ گزشتہ چار سال میں دبئی ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے لئے کسی نے اس سے باقاعدہ اجازت نہیں لی۔ایک طرف تو پاکستان آئی ایم ایف، عالمی بینک ، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر مالیاتی اداروں کے سامنے قرض گیری کے لئے جھولی پھیلائے ہوئے ہے تو دوسری جانب پاکستانی ملک سے باہر اربوں ڈالرکی زمینوں کی خریداری میں مصروف ہیں ۔ صرف نو ماہ کے دوران پاکستانیوں نے دبئی میں 1٫4 ارب ڈالر کی پراپرٹی خرید کر اپنا نام ٹاپ تھری پرچیزر میں شامل کروا لیا۔صرف جولائی سے ستمبر کے دوران 46 کروڑ ڈالر کی زمین، فلیٹ، گھر اور دکاندانیں خریدی جبکہ گذشتہ ڈھائی سال کے دوران پاکستانیوں نے دبئی میں 6 ارب ڈالر کے قریب جائیدادیں بنائیں۔ دبئی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں پہلا نمبر برطانیوی شہریوں کا جبکہ دوسرا نمبر بھارتیوں کا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…