اتوار‬‮ ، 07 جون‬‮ 2026 

سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 68 رنز سے شکست دیکر سیریز 0۔2 سے جیت لی ٗ ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں نمبر پر پہنچ گئی

datetime 10  اکتوبر‬‮  2017 |

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو 68 رنز سے شکست دے کر سیریز 0۔2 سے جیت لی ہے ٗ317 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے پانچویں دن 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز سے شروع کی لیکن سرفراز احمد زیادہ دیر مزاحمت نہ کر سکے ٗکپتان سرفراز احمد اور اسد شفیق نے چھٹی وکٹ کیلئے 173 رنز کی شراکت قائم کی لیکن 225 کے مجموعے پر کپتان سرفراز احمد 68 رنز بنا کر پریرا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

سرفراز کے بعد محمد عامر بیٹنگ کیلئے آئے مگر وہ بھی صرف چار رنز بناکر دلروان پریرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔پاکستان کی آٹھویں وکٹ 244 رنز پر یاسر شاہ کی گری جنہوں نے 23 گیندیں کھیل کر 5 رنز بنائے۔ س کے اگلے ہی اوور میں اسد شفیق بھی لکمل کی گیند پر مینڈس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔اسد شفیق نے پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں سب سے زیادہ 112 رنز اسکور کیے۔پاکستان کے دسویں وکٹ 248 رنز پر اس وقت گری جب وہاب ریاض ایک رنز بنا کر ہیراتھ کا شکار بنے۔سری لنکا کی جانب سے پریرا نے 98 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ہیراتھ نے 57 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں ٗپاکستان کو متحدہ عرب امارات میں پہلی اور تقریباً 10 سال بعد کسی ہوم ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اس سے قبل 2007 میں پاکستان کو دبئی میں جنوبی افریقا کے خلاف ایک صفر سے شکست ہوئی تھی۔پاکستان کے کپتان سرفراز احمد کاکہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم نے بہترین بیٹنگ اور بولنگ کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اس ٹیسٹ سیریز سے کافی کچھ سیکھا، کوشش ہوگی کہ آئندہ جب بھی سیریز ہو غلطیاں نہ دہرائیں۔سرفراز کا کہنا تھا کہ ایشیا کی وکٹوں پر ٹاس ہارنے کے بعد میچ میں واپس آنا کافی مشکل ہوتا ہے مگر پھر بھی پاکستان ٹیم نے دونوں میچوں میں کم بیک کیا مگر وہ میچ نہ جیت سکے۔

سری لنکا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستان کی رینکنگ بھی متاثر ہوئی ہے اور اب قومی ٹیم آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان ٹیم گزشتہ سال اگست سے اکتوبر تک ائی سی سی رینکنگ میں پہلے نمبر پر تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…