جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

شاہ رخ اورجوہی چاؤلہ ایک بار پھر جلوے بکھیرنے کو تیار

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) بھارتی فلم انڈسٹری کی ماضی کی کامیاب ترین جوڑی شاہ رخ خان اور جوہی چاؤلہ ایک بار پھر بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔فلم ڈر، راجوبن گیا جینٹل مین، پھربھی دل ہے ہندوستانی اوریس باس جیسی کامیاب فلمیں دینے والی بالی ووڈ کی مشہورجوڑی شاہ رخ خان اور جوہی چاؤلہ کو شائقین ایک بارپھر اسکرین پردیکھنے کے لیے بے تاب تھے اورشدت سے انتظار

کررہے تھے کہ یہ دونوں اداکاردوبارہ کب ایک ساتھ نظرآئیں گے۔ اب شائقین کا انتظار ختم ہوا، شاہ رخ جوہی کی خوبصورت جوڑی ایک بار پھر بڑی اسکرین پر جلوے بکھیرنے آرہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان ان دنوں ہدایت کار آنند لال رائے کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں(فلم کا نام ابھی تک تجویز نہیں کیا گیا ہے) فلم میں ان کے ساتھ بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ

کیف اورانوشکا شرما مرکزی کردارمیں نظر آئیں گی، تاہم فلم میں ان دونوں کے علاوہ جوہی چاؤلہ بھی مختصر کردارمیں نظر آئیں گی۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور جوہی چاؤلہ بہترین دوست ہونے کے ساتھ ایک دوسرے کے بزنس پارٹنر بھی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…