سری نگر(نیوزڈیسک)قابض بھارتی فوج نے بربریت کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما مسرت عالم کی گرفتاری کے خلاف نکالی گئی ریلی کے شرکا پر فائرنگ اور لاٹھی چارج کردیا جس کے نتیجے میں 2 کشمیری شہید اور 12 زخمی ہوگئے۔مقبوضہ وادی میں حریت رہنما مسرت عالم کی گرفتاری کے خلاف میر واعظ عمر فاروق کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نے سری نگر کی سڑکوں پر مارچ کیا، اس دوران شرکا نے بھارت مخالف نعرے بازی کی اور بھارتی پرچم بھی نذر آتش کردیا جس کے بعد قابض بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں پر بندوق کے منہ کھول دیئے، بھارتی فوج کی جانب سے شرکا پر اندھا دھند فائرنگ، لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 14 کشمیری زخمی ہوگئے جن میں سے 2 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے.بھارتی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیرمین میر واعظ عمر فاروق کی قیادت میں حریت رہنما مسرت عالم بٹ کی حمایت میں پر امن ریلی کا انعقاد کیا گیا جس پر بھارتی فوجی آگ بگولہ ہو گئے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس شیلنگ لاٹھی چارج اور فائرنگ کی ہے۔ جنہیں فوری طور پر ساتھی مظاہرین نے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی حریت کانفرنس کی قیادت میں بھارتی حکومت کے خلاف ریلی نکالی گئی تھی جس میں حریت رہنما مسرت عالم بٹ نے پاکستان کے حق میں زبردست نعرے لگائے اور پاکستانی جھنڈے بھی لہرایا تھا جس پر علی گیلانی اور مسرت عالم بٹ کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا تھا اور مسرت عالم بٹ کو پاکستانی حمایت میں نعرے لگانے پر گرفتاربھی کر لیا گیا ہے جبکہ بزرگ حریت لیڈر سید علی گیلانی بھی گھر میں نطر بند ہیں یاد رہے بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا یہ سلسلہ نیا نہیں ہے بلکہ 1947ءسے آج تک چلا آ رہا ہے اور جمہوریت کے دعوے داروں نے پاکستان کے قومی دن پر پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر حریت رہنما آسیہ اندرابی پر بھی غداری کا مقدمہ درج کیا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیر مین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے پر امن ریلی پر فائرنگ کر کے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کیا اقوام متحدہ کشمیر میں کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی ظلم و بربریت کا نوٹس لے۔ جمعہ کے روز ریلی پر فائرنگ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ آج پر امن ریلی پر فائرنگ کر کے بھارت نے اپنا مکر وح چہرہ دنیا کو دکھا دیا ہے دنیا کو بھارتی جبر پر کشمیریوں کی حمایت کر نی چاہئے۔ بھارت نے کشمیر پر زبردستی قبضہ کر رکھا ہے کشمیری قوم بھارت سے آزادی کے سوا کسی حل کو قبول نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی فوج کی دہشت گردی پر اقوام متحدہ میں آواز اٹھائے۔ دنیا میں جمہوریت کے دعوے داروں کی حقیقت یہ ہے کہ بھارت صرف نام نہاد جمہوری ملک ہے۔
مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری شہید، 12 زخمی

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کا معاملہ، ہوشربا انکشافات سامنے آنے لگے
-
حمیرا اصغر کے گھر والے آج میت لینے پہنچیں گے، والد کا بیان بھی سامنے ...
-
حمیرا اصغر کے فون کا فارنزک مکمل، آخری رابطہ کب اور کس سے ہوا؟
-
جمائمہ کا بچوں کی پاکستان آمد سے متعلق حکومتی وزرا کے بیانات پر ردعمل سامنے ...
-
برائن لارا کا ریکارڈ نہ توڑنے پرکرس گیل 367 رنز نا قابل شکست ویان ملڈر ...
-
گاڑی اور موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمندافراد کیلئے بُری خبر
-
افغان طالبان اور بھارت کا گٹھ جوڑ بے نقاب’سابق جنرل کے ہوشرباانکشاف
-
رافیل لڑاکا طیاروں کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی پر بھارتی جھوٹ ایک بار ...
-
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
-
اداکارہ حمیرا اصغر کی میت لینے اہل خانہ کراچی پہنچ گئے، قانونی کارروائی جاری
-
چین کی بھارتی کمپنیوں کو ٹیکنالوجی منتقل کرنے پر پابندی
-
پاکستان کا غیرملکی ایئرلائن کو مزید پروازوں کی اجازت دینے کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کا معاملہ، ہوشربا انکشافات سامنے آنے لگے
-
حمیرا اصغر کے گھر والے آج میت لینے پہنچیں گے، والد کا بیان بھی سامنے آگیا
-
حمیرا اصغر کے فون کا فارنزک مکمل، آخری رابطہ کب اور کس سے ہوا؟
-
جمائمہ کا بچوں کی پاکستان آمد سے متعلق حکومتی وزرا کے بیانات پر ردعمل سامنے آگیا
-
برائن لارا کا ریکارڈ نہ توڑنے پرکرس گیل 367 رنز نا قابل شکست ویان ملڈر پر برس پڑے
-
گاڑی اور موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمندافراد کیلئے بُری خبر
-
افغان طالبان اور بھارت کا گٹھ جوڑ بے نقاب’سابق جنرل کے ہوشرباانکشاف
-
رافیل لڑاکا طیاروں کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی پر بھارتی جھوٹ ایک بار پھربے نقاب
-
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
-
اداکارہ حمیرا اصغر کی میت لینے اہل خانہ کراچی پہنچ گئے، قانونی کارروائی جاری
-
چین کی بھارتی کمپنیوں کو ٹیکنالوجی منتقل کرنے پر پابندی
-
پاکستان کا غیرملکی ایئرلائن کو مزید پروازوں کی اجازت دینے کا فیصلہ
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے چوتھے روز تیزی
-
نہ ہی صدر کے استعفے کی کوئی بات ہوئی اور نہ آرمی چیف اس منصب کے خواہش مند ہیں: محسن نقوی