اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ 2013ءکے انتخابات میں دھاندلی کے دو کمروں سمیت ٹرک بھی ثبوت سے بھرے ہیں لیکن اب صرف نادرا کی رپورٹوں کا انتظار ہے جو کہ نادرا نے تو معذرت کی لیکن کمیشن نے طلب کرلی ہیں ۔ بدھ کے روز تحریک انصاف مکمل دھاندلی کے ثبوتوں کے ساتھ کمیشن میں پیش ہوئی کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا تحریک انصاف اسے قبول کریگی ۔ جمعہ کے روز تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے دھاندلی کے ثبوتوں کے دو کمروں سمیت ٹرک بھی بھر دیئے ہیں لیکن تحریک انصاف اب حکومت تونہیں کہ وہ جوچیز کہے اسے فوری طورپر مہیا کردی جائے اس لئے ہم نے نادرا سے رپورٹس طلب کی تھیں لیکن نادرا نے معذرت کرلی جس کے بعد اب کمیشن سے ہم نے رپورٹس طلب کی ہیں تو جونہی رپورٹس مہیا ہونگی اس کے مطابق تمام تیاریاں کرکے بدھ کے روز مکمل تیاری کے ساتھ کمیشن میں پیش ہوکر دھاندلی کے شواہد جمع کرائے ان شواہد میں آڈیو ویڈیو تحریری اور فوٹیج سمیت دیگر شواہد شامل ہیں ۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ تحریک انصاف کو کمیشن نے بڑی جرات دی ہے اور اب تحریک انصاف کمیشن سے مطمئن ہے کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا اس کو دل سے قبول کرینگے لیکن ثبوتوں کے بعد محسوس ہورہا ہے کہ 2015ءالیکشن کا سال ہے جبکہ جہانگیر ترین نے مزید ثبوتوں کے حوالے سے سوال پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ کمیشن نے تحریک انصاف کو ہدایت کی ہے کہ وہ ثبوتوں کے حوالے سے زیادہ میڈیا پر بات نہ کریں جبکہ عمران خان کے بیان کہ ایم آئی بریگیڈئرز کے پاس دھاندلی کے شواہد ہیں پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے عمران خان سے رابطہ کرینگے اور پھر بتائیں گے ۔
انتخا بی دھاندلی کے ثبوتوں کے دو کمروں سمیت ٹرک بھی بھر دیئے ، جہانگیر ترین
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کا معاملہ، ہوشربا انکشافات سامنے آنے لگے
-
حمیرا اصغر کے گھر والے آج میت لینے پہنچیں گے، والد کا بیان بھی سامنے ...
-
حمیرا اصغر کے فون کا فارنزک مکمل، آخری رابطہ کب اور کس سے ہوا؟
-
جمائمہ کا بچوں کی پاکستان آمد سے متعلق حکومتی وزرا کے بیانات پر ردعمل سامنے ...
-
برائن لارا کا ریکارڈ نہ توڑنے پرکرس گیل 367 رنز نا قابل شکست ویان ملڈر ...
-
گاڑی اور موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمندافراد کیلئے بُری خبر
-
افغان طالبان اور بھارت کا گٹھ جوڑ بے نقاب’سابق جنرل کے ہوشرباانکشاف
-
رافیل لڑاکا طیاروں کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی پر بھارتی جھوٹ ایک بار ...
-
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
-
اداکارہ حمیرا اصغر کی میت لینے اہل خانہ کراچی پہنچ گئے، قانونی کارروائی جاری
-
چین کی بھارتی کمپنیوں کو ٹیکنالوجی منتقل کرنے پر پابندی
-
پاکستان کا غیرملکی ایئرلائن کو مزید پروازوں کی اجازت دینے کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کا معاملہ، ہوشربا انکشافات سامنے آنے لگے
-
حمیرا اصغر کے گھر والے آج میت لینے پہنچیں گے، والد کا بیان بھی سامنے آگیا
-
حمیرا اصغر کے فون کا فارنزک مکمل، آخری رابطہ کب اور کس سے ہوا؟
-
جمائمہ کا بچوں کی پاکستان آمد سے متعلق حکومتی وزرا کے بیانات پر ردعمل سامنے آگیا
-
برائن لارا کا ریکارڈ نہ توڑنے پرکرس گیل 367 رنز نا قابل شکست ویان ملڈر پر برس پڑے
-
گاڑی اور موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمندافراد کیلئے بُری خبر
-
افغان طالبان اور بھارت کا گٹھ جوڑ بے نقاب’سابق جنرل کے ہوشرباانکشاف
-
رافیل لڑاکا طیاروں کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی پر بھارتی جھوٹ ایک بار پھربے نقاب
-
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
-
اداکارہ حمیرا اصغر کی میت لینے اہل خانہ کراچی پہنچ گئے، قانونی کارروائی جاری
-
چین کی بھارتی کمپنیوں کو ٹیکنالوجی منتقل کرنے پر پابندی
-
پاکستان کا غیرملکی ایئرلائن کو مزید پروازوں کی اجازت دینے کا فیصلہ
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے چوتھے روز تیزی
-
نہ ہی صدر کے استعفے کی کوئی بات ہوئی اور نہ آرمی چیف اس منصب کے خواہش مند ہیں: محسن نقوی