اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پروٹین کی بڑھتی ہو ئی مانگ کے سبب دنیا بھر میں اب گوشت پودوں سے حاصل کیا جا ئے گا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں قائم گڈ فوڈ انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بروس رفیڈک نے کہا ہے کہ پودوں پر اگنے والا گوشت مستقبل کی اہم ترین خوراک ہوگا۔انکا مزید کہنا تھا کہ جوں جوں ہمارے شہر بڑے ہوتے چلے جائیں گے ہماری پروٹین
کی ضروریات میں بھی اضافہ ہوتا چلا جائے گا ۔ایسے میں پودوں سے حاصل ہونے والے گوشت ہماری پروٹین کی ضروریات پوری کریں گے۔جن پودوں سے گوشت حاصل کیا جائے گا ۔انہیں مخصوص حالات میں فیکٹریوں میں اگایا جائے گا اور اس کے لیے کسانوں یا مذبحہ خانوں کی ضرورت نہیں ہو گی ۔واضح رہے کہ گوشت چھوٹا ہو یا بڑا یہ تقریباً ہر شہری کی مرغوب غذا ہے۔