اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے عام عوام پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بدھ کو عام عوام پارٹی کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن اور عہدیداروں کی تفصیلات کی وصولی کے بعد اس کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے ،واضح رہے کہ عام عوام پارٹی کے چیئرمیں سابق وزیراعظم
نوازشریف کے کزن سہیل ضیاء بٹ ہیں۔سہیل ضیاء بٹ 2008ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر حلقہ این اے 126 سے قومی اسمبلی کے ممبر متخب ہوئے تھے ،عام عوام پارٹی کی رجسٹریشن کے بعد رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 353 ہو گئی ہے۔