اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

نوٹیفکیشن جاری ،ن لیگ کو بڑی خوشخبری مل گئی

datetime 3  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بطور مرکزی صدر انتخاب کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کوگزشتہ روز انٹرا پارٹی انتخا بات میں بلا مقابلہ مرکزی صدر منتخب کیا گیا جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن چیئرمین پاکستان مسلم لیگ (ن) راجہ ظفر الحق کی طرف سے جاری کر دیا گیا،قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے کے بعد محمد نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ،

جاتی امراء رائیونڈ آمد پر کارکنوں نے پھولوںں کی پتیاں نچھاور کر کے اور شیر شیر ،وزیراعظم نواز شریف کے نعر ے لگاکر پرتپاک استقبال کیا ،نواز شریف کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کی خوشی میں رہنماؤں کی جانب سے مختلف مقامات پرمٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کنونشن سنٹر اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کے اجلاس میں نواز شریف کو بلا مقابلہ مرکزی صدر منتخب کیا گیا ۔ بعد ازاں نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچے جہاں ان کی آمد سے قبل ہی کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لئے موجود تھی ۔ اس موقع پر کارکنوں نے انتہائی جذبات انداز میں قیادت کے حق میں نعرے لگائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔علاوہ ازیں نواز شریف کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کی خوشی میں مختلف مقامات پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی وحید گل ، طارق مسیح گل ،سیف الملوک کھوکھر، ملک ریاض کی جانب سے مختلف مقامات پرمٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔ اس موقع پر نواز شریف کی دروازی عمر کیلئے دعائی بھی کرائی گئی ۔ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور کے صدر خرم روحیل اور نائب صدر محمد جہانگیر اعوان کی طرف سے نواز شریف کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے کی خوشی میں کارکنوں اور عوام میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔اس موقع پر کارکنوں نے اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگائے ۔

مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما میاں عثمان کی جانب سے اعظم کلاتھ مارکیٹ کے تاجروں میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر کارکنوں نے اپنی قیادت کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…