اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

’’سپیشل کور کمانڈرز کانفرنس‘‘کا مطلب کیا ہے؟ نوازشریف فوج کیخلاف کیا گیم کھیل رہے ہیں؟انتہائی سنگین دعویٰ کردیاگیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک)نوازشریف فوج کیخلاف کیا گیم کھیل رہے ہیں؟ انتہائی سنگین دعویٰ کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق قومی اخبار کے مطابق نجی ٹی وی پر سینئر تجزیہ کار نے دعویٰ کیا ہے کہ سپیشل کور کمانڈرز کانفرنس کا مطلب ہے کہ ملکی حالات معمولی نہیں ہیں۔ سپیشل کور کمانڈرز کانفرنس ہمیشہ غیرمعمولی حالات اور صورتحال میں بلائی جاتی ہے۔ تجزیہ کار نے مزید کہا کہ نوازشریف بارہ اکتوبر کو دوہرانے کا فیصلہ کرچکے تھے

لیکن کسی بھی فوجی شخصیت نے جنرل ضیاءالدین کا کردار اداکرنے سے انکارکردیا تھا حکومت کی پوری کوشش ہے کہ کسی طرح مارشل لاءلگ جائے اور وہ سیاسی شہید بن جائیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عدالت انتخابی اصلاحات بل کو اڑادے گی۔ انہوں نے دعویٰ کہ احتساب عدالت کے باہر احسن اقبال نے مکمل سٹیج ڈرامہ کیا ، عدالت کی مرضی کے بغیر وزیراعظم ، صدر، آرمی چیف بھی اندر داخل نہیں ہوسکتا، حکومت چاہتی ہے کہ مارشل لا آجائے اور یہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہورہا ہے، حکومت مارشل لا لگا کر شہید بننا اور دنیا کو پیغام دینا چاہتی ہے کہ ہم تو عدالتوں میں پیش ہورہے تھے ہمیں عدالتوں نے نہیں فوج نے نکالا ہے۔ دریں اثنا جی ایچ کیو راولپنڈی میں سپیشل کور کمانڈرز کانفرنس ختم ہوگئی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آرمی چیف کے زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس 7گھنٹے سے زائد تک جاری رہی اور اس میں سکیورٹی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اجلاس کے دوران شرکاءکو اپنے دورہ افغانستان سے متعلق بھی اعتماد میں لیا۔کانفرنس کے دوران پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملک کے چپے چپے سے دہشتگردوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔کانفرنس کے دوران کئی اہم فیصلے بھی کئے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…