جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

بلا مقابلہ پارٹی صدر منتخب ہونے کے بعد نواز شریف کولاہور پہنچتے ہی زبردست سرپرائز

datetime 3  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے کے بعد محمد نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ،جاتی امراء رائیونڈ آمد پر کارکنوں نے پھولوںں کی پتیاں نچھاور کر کے اور شیر شیر ،وزیراعظم نواز شریف کے نعر ے لگاکر پرتپاک استقبال کیا ،نواز شریف کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کی خوشی میں رہنماؤں کی جانب سے مختلف مقامات پرمٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کنونشن سنٹر اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کے اجلاس میں نواز شریف کو بلا مقابلہ مرکزی صدر منتخب کیا گیا ۔ بعد ازاں نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچے جہاں ان کی آمد سے قبل ہی کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لئے موجود تھی ۔ اس موقع پر کارکنوں نے انتہائی جذبات انداز میں قیادت کے حق میں نعرے لگائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔علاوہ ازیں نواز شریف کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کی خوشی میں مختلف مقامات پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی وحید گل ، طارق مسیح گل ،سیف الملوک کھوکھر، ملک ریاض کی جانب سے مختلف مقامات پرمٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔ اس موقع پر نواز شریف کی دروازی عمر کیلئے دعائی بھی کرائی گئی ۔ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور کے صدر خرم روحیل اور نائب صدر محمد جہانگیر اعوان کی طرف سے نواز شریف کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے کی خوشی میں کارکنوں اور عوام میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔اس موقع پر کارکنوں نے اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگائے ۔ مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما میاں عثمان کی جانب سے اعظم کلاتھ مارکیٹ کے تاجروں میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر کارکنوں نے اپنی قیادت کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…