بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

کاؤنٹ ڈاؤن شروع، عمران خان کا آخری وار، 13 بڑے شہروں میں 13 بڑے جلسے، حکمت عملی سامنے آ گئی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے 13 جلسوں کا شیڈول سامنے آ گیا، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شریف خاندان کے خلاف بڑی عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان نے 13 بڑے شہروں میں جلسے کرنے کی منظوری دے دی ہے، تحریک انصاف اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا میں جلسے کرے گی،

اس پلان کے مطابق تحریک انصاف ملک بھر میں 13 بڑے شہروں میں جلسے کرے گی، واضح رہے کہ سب سے پہلے عمران خان بونیر میں آٹھ اکتوبر کو جلسہ کریں گے اس کے بعد 14 اکتوبر کو پشاور میں جلسہ ہو گا، اس کے بعد 15 اکتوبر کو عمران خان سندھ کا رخ کریں گے جہاں تحریک انصاف کا گھوٹکی میں جلسہ ہو گا، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 22 اکتوبر کو اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے ، اس کے بعد 28 اکتوبر کو میانوالی اور 29 اکتوبر کو منڈی بہاؤالدین میں جلسہ ہو گا، جب کہ 5 نومبر کو اٹک میں جلسہ کیا جائے گا، اس کے علاوہ جنوبی پنجاب کے پانچ بڑے شہروں میں طاقت دکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان میں لیہ، تونسہ شریف، خانیوال، مظفر گڑھ اور احمد پور شرقیہ شامل ہیں جہاں جلسے کیے جائیں گے، جب کہ ان جلسوں کا مقصد تحریک انصاف کی طرف سے الیکشن کی تیاری ہے ، ان جلسوں میں فوری طور پر انتخابات کا مطالبہ کیا جائے گا، ان جلسوں کے بعد تحریک انصاف عدالت جانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…