اسلام آباد(این این آئی) بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری سے ایک شہری شہید اور 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پیر کو بھارتی فوج نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے پگواڑا اور نیزہ پبر سیکٹر پر فائرنگ اور گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری شہید اور 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
زخمی ہونے والوں کی شناخت 35 سالہ تسلیم، 22 سالہ جمیل، 12 سالہ عاقت اور جاوید کے نام سے ہوئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے بھارتی فوج کی فائرنگ کے بعد تمام اسکول بند کردیئے ہیں ٗآئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھی ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا موثر جواب دیا اور بھارتی فوج کی 4 چوک پوسٹس تباہ کردیں۔