منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

وفاقی حکومت کاڈاکٹرعمران فارق کے قاتلوں کے بدلے برطانیہ سے بلوچ علیحدگی پسند رہنماﺅں کے تبادلے کافیصلہ

datetime 15  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ) وفاقی حکومت نے ڈاکٹرعمران فاروق قتل میں ملوث معظم علی خان اورقاتل محسن علی اورکاشف خان کامران کوبرطانوی حکومت کے حوالے کرنے کافیصلہ کرلیا۔معظم علی خان کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ کے بعد سکاٹ لینڈیارڈ کے حوالے کردیاجائے گا۔معظم علی کے انکشافات کے بعد ڈاکٹرعمران فاروق کے دونوں قاتلوں محسن علی سیداورکاشف خان کامران کوبھی عدالت میں پیش کردیاجائے گا۔ یہ دونوں ملزمان 2010ءسے پاکستانی اداروں کی حراست میں ہیں۔ وفاقی حکومت برطانیہ سے ان تینوں ملزمان کے بدلے برطانیہ اوریورپ میں پناہ گزین بلوچ علیحدگی پسند حاصل کرے گی۔پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان اس وقت چاربلوچ علیحدگی پسندوں کی حوالگی کاایشو چل رہاہے۔ان بلوچ علیحدگی پسندوں میں برطانوی پاسپورٹ ہولڈرنوابزادہ ہربیارمری ،برطانوی پاسپورٹ ہولڈرمہران مری ، برطانوی پاسپورٹ ہولڈرپرنس آغاسلمان داوداوربراہمداغ بگٹی شامل ہیں۔براہمداغ بگٹی نے اس وقت سوئٹزرلینڈ میں سیاسی پناہ لے رکھی ہے۔ان چارعلیحدگی پسندوں پرالزام ہے کہ برطانیہ میں بیٹھ کربلوچستان میں علیحدگی پسندی کی تحریک چلارہے ہیں۔یہ سرکاری املاک اورعسکری اداروں اورجوانوں پرحملوں میں بھی ملوث ہیں۔برطانیہ اورپاکستان دونوں ملک مجرموں کی تحویل کامعاہدہ بنارہے ہیں۔یہ معاہدہ جس دن طے پاجائے گااس دن دونوں ممالک مطلوب مجرم ایک دوسرے کے حوالے کردیں گے



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…