اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ احسن اقبال اور ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن چین سے پاکستان واپس پہنچ گئے ، وزیر داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے بغیر پروٹوکول کے ایئر پورٹ سے باہر نکلے ۔تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال چین کا پانچ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے اور بغیر
پروٹوکول کے ائیرپورٹ سے باہر آئے، وفاقی وزیرداخلہ نے اس موقع پر اپنا سامان بھی خود اٹھارکھا تھا، ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن بھی ان کے ہمراہ تھے، اسلام آباد ایئرپورٹ پرموجود شہریوں نے وزیر داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کے عمل کو سراہا۔