اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تنظیموں کے خلاف جنوبی پنجاب سے آپریشن شروع کیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق مذہبی منافرت پر مبنی مواد کی اشاعت ایک اہم مسئلہ ہے اور پنجاب حکومت نے اس کو روکنے کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں جنوبی پنجاب میں آپریشن کی تیاریاں مکمل ہیں اور یہاں بہت جلد آپریشن کیاجائے گا۔ واضح رہے کہ پنجاب میں بہت سی کالعدم تنظیمیں جہادی مواد چھاپ کر بانٹتی ہیں، ان کالعدم تنظیموں کے خلاف حکومت نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر رپورٹ
تیار کی ہے اور ان کے خلاف جنوبی پنجاب سے آپریشن شروع کیا جائے گا جس کی تیاری ہو چکی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے واشگاف الفاظ میں ان منافرت پھیلانے والوں کے بارے میں کہا کہ کسی صورت انہیں معاف نہیں کیا جائے گا۔ رانا ثناء اللہ نے یہ انکشاف کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بعض تنظیموں کی طرف سے دھمکیاں دی گئی ہیں، اسی لیے سکیورٹی اداروں کے کہنے پر شہباز شریف نے دورے بھی کم کر دیے ہیں۔ اب ان کالعدم تنظیموں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا جائے گا۔