بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

عقل انسانی کو دنگ کر دینے والے پاکستان کے 6 بہترین سیاحتی مقامات

datetime 30  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے انتہا خوبصورتی سے نوازا ہے۔ یہاں آپ کو بلند و بالا پہاڑ بھی ملیں گے اور وسیع و عریض زرخیز میدان بھی، یہاں صحرا بھی ہیں اور سمندر بھی، دنیا کے کئی ممالک ایسے ہیں جہاں پوارا سال ایک ہی موسم چھایا رہپتا ہے۔ ہمارے ملک میں چار موسم موجود ہیں۔ ہر سال دنیا بھر سے سیاح دہشتگردی کے خطرے کے باوجود پاکستان کی سیاحت کے لئے آتے ہیں اور یہاں کی خوبصورتی کو اپنی آنکھ کے کیمرے میں مقید کر کے اپنے انے ملک واپس چلے جاتے ہیں۔ آج اس آرٹیکل میں ہم پاکستان کے ایسے 6 تفریحی مقامات کا ذکر کریں گے جو خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں۔
وادی نالتار:

وادی نالتار گلگت سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہاں صرف جیپ کے ذریعے ہی پہنچا جا سکتا ہے۔ نالتار کی اس وادی میں جنگلی حیات، خوبصورت پہاڑ اور جھیلوں کا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔ نالتار میں تین خوبصورت جھیلیں موجود ہیں جنہیں نالتار کی جھیلیں یا باشکری جھیلیں کہا جاتا ہے۔ اگر آپ دنیا میں جنت دیکھنا چاہتے ہیں تو اس وادی کی ایک بار ضرور سیر کریں۔
وادی نیلم:


آزاد کشمیر کی خوبصورت وادیوں میں سے ایک وادی نیلم ہے۔ یہ مظفر آباد کے شمال اور شمال مشرق میں دریائے نیلم کے دونوں اطراف میں واقع ہے۔ یہ علاقہ بلند و بالا باغات، گھنے جنگلات اور خوبصورت باغات پر مشتمل ہے۔ ہر سال سیاحوں کی ایک بڑی تعداد اس وادی کا سفر کرتی ہے۔ حکومت اور نجی کمپنیاں اس وادیمیں سیاحت کے فروغ کے لئے کام کر رہی ہیں۔
شنگریلا ریزورٹ:


شنگریلا سکردو کا ایک مشہور سیاحتی مقام ہے۔ اسے زمین پر موجود جنت بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں دل کی شکل میں موجود کچورا جھیل بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ گرمیوں میں شنگریلا کی خوبصورتی دیکھنے کے قابل ہوتی ہے جبکہ سردیوں میں پورا علاقہ برف سے ڈھک جاتا ہے۔
دیوسائی کے میدان:


دیو سائی استوار اور سکردو کے درمیان 3000 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلا تبت کے بعد دنیا کا سب سے اونچا اور وسیع میدان ہے۔ یہاں پر شیو شر جھیل بھی موجود ہے جو دنیا کی بلند ترین جھیلوں میں سے ایک ہے۔ دنیا کے درجن کے قریب ممالک کا رقبہ دیو سائی سے کم یا اس کے قریب ہے جن میں مالٹا اور مالدیپ جیسے ملک بھی شامل ہیں۔ یہاں سال کے آٹھ ماہ برفباری ہوتی ہے۔
وادی سواتـ:


وادیِ سوات کو ایشیا کا سوئٹزرلینڈ کہا جاتا ہے۔ یہ علاقہ قدرتی خوبصورتی سے مالا مال ہے۔ یہاں برف پوش پہاڑ، سر سبز چراگاہیں، خوبصورت جھیلیں اور گلیشئیرز بھی موجود ہیں۔ سوات میں سیر و سیاحت کے لئے خاص طور پر مالم جبہ اور کالام مشہور ہیں۔
وادی کاغان:


ہر سال گرمیوں میں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد وادی کاغان کا رُخ کرتی ہے۔ دریائے کنہار اس وادی کے قلب میں بہتا ہے۔ اس دریا کی ٹراؤٹ مچھلی بہت مشہور ہے۔ یہ علاقہ جنگلات اور چراہ گاہوں سے بھرا ہوا ہے۔ قدرتی خوبصورتی کے یہ مناظراس وادی کو زمین پر جنت بناتے ہیں۔ 2005ء کے زلزلے میں اس وادی کو بہت نقصان پہنچا تھا۔ حکومتی لاپرواہی کی وجہ سے یہ وادی اپنا حسن کھوتی جا رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…