منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

شدید کشیدگی کے بعد سرد ہوا کا جھونکا،پاک امریکہ تعلقات کو ایک اور اہم موقع مل گیا،امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ

datetime 29  ستمبر‬‮  2017 |

واشنگٹن ڈی سی (آئی این پی )امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف آئندہ ہفتے واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ اہم ملاقات کر یں گے جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا سے متعلق نئی پالیسی کے اعلان کے بعد بہت اہم خیال کی جا رہی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف آئندہ ہفتے واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ اہم ملاقات کررہے ہیں۔

توقع ہے کہ اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف امور بالخصوص افغانستان کی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں پاکستان کے کردار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیر خارجہ خواجہ آصف اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد سے امریکہ میں ہی ہیں۔ نیویارک میں اقوام متحدہ میں منسٹیریل انگیجمنٹس، تھنک ٹینکس اور کمیونٹی سے خطاب کے بعد وہ آئندہ ہفتے واشنگٹن پہنچ رہے ہیں۔ جہاں ذرائع کے مطابق ان کی امریکی ہم منصب ریکس ٹلرسن کے ساتھ ملاقات ہو گی۔غالب امکان ہے کہ یہ ملاقات 5 اکتوبر کو ہو گی جب وہ واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک یونائیٹڈ انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے بھی خطاب کریں گے۔ واشنگٹن میں دورے کے دوران وزیر خارجہ امریکی اور پاکستانی میڈیا کے ساتھ بھی گفتگو کریں گے اور امریکی تحفظات پر پاکستان کی پوزیشن واضح کریں گے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگست میں اپنی نئی جنوبی ایشیا پالیسی میں پاکستان میں عسکریت پسند گروپوں بالخصوص افغان طالبان گروپ حقانی نیٹ ورک کی مبینہ محفوظ پناہ گاہوں کے خلاف واضح الفاظ میں انتباہ جاری کیا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی در آئی تھی۔ یہاں تک کہ امریکہ کی قائم مقام معاون وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز کے دورہ پاکستان کو اسلام آباد نے کہ یہ کہہ کر ملتوی کر دیا تھا کہ وہ فی الوقت امریکی عہدیدار کے ساتھ ملاقات کے لیے تیار نہیں ہے اور اس کے لیے وقت کا ازسر نو تعین بعد میں کیا جائے گا۔

مبصرین نے اسلام آباد کے اس اقدام کو صدر ٹرمپ کے پاکستان پر دبا ؤکے خلاف رد عمل سے تعبیر کیا تھا۔ پاکستان نے اس کے بعد سے یہ موقف اختیار کیا کہ افغانستان میں کامیابی نہ ملنے پر پاکستان کو قربانی کا بکرا نہ بنایا جائے۔ اس کے بعد اگرچہ اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس کی باضابطہ سائیڈ لائن ملاقات ہوئی اور وزیراعظم کے بقول ایک تقریب میں صدر ٹرمپ کے ساتھ بھی مختصر مگر با مقصد غیر رسمی گفتگو ہوئی، دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی سطح پر پہلا باضابطہ رابطہ ہو گا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…