اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ذریعے عسکری قیادت سے ڈیل کرنے کی سابق وزیراعظم نواز شریف کی کوشش ناکام ہوگئی، سینئر صحافی و تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس
ملک میں اب کوئی این آر او یا ڈیل کروانے کی کوشش بھی کرے گا یا سوچے گا بھی تو اس کو اس ملک کے 22 کروڑ عوام چوراہے پر لٹکا دیں گے، ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے جو پریس کانفرنس کی تھی، اس سے ایک رات پہلے انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ذریعے فوج کی اعلیٰ شخصیات سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ نااہلیت وغیرہ یا مسلم لیگ کا صدر یا پارلیمنٹ سے یہ جو بل پاس ہوا ہے اس کی ضرورت نہیں ہے، میرے لیے یہ ایشو نہیں ہے، عدالت سے میرے یہ جو مقدمات ہیں وہ ختم کروائیں تو اس پر دوسری طرف سے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا، ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اس کے بعد سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا غصہ مزید بڑھ گیا، اس کے بعد میاں نواز شریف کی تقریر کے کچھ حصے کاٹے گئے جو فوج کے خلاف تھے، سینئر صحافی نے کہا کہ ابھی تک میاں نواز شریف اپنے آپ کووزیراعظم کی کیفیت سے باہر نہیں نکال پائے۔