جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

’’حسین حقانی کی تصویر کیوں ہٹائی؟‘‘ امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کا یو ٹرن

datetime 29  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں پاکستانی سفارتخانےنے سابق سفیرحسین حقانی کی تصویر ہٹانے کے معاملے پر یو ٹرن لے لیا۔ لاعلمی کا اظہار کرنے کے بعد پھرکہا گیا کہ کھانے کی ٹیبل لگاتے ہوئے حسین حقانی کی تصویرگرگئی تھی۔ حسین حقانی کہتے ہیں کیا تاریخ سے ساڑھے تین سال مٹ گئے۔امریکامیں پاکستان کےسابق سفیرحسین حقانی کی تصویر واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے سےاتارنے کے معاملے پر یو ٹرن لے لیا گیا۔ پاکستان سے متعلق منفی سرگرمیوں کے نام پرحسین حقانی کی تصویراتارنے پرپہلے لاعلمی کااظہار کیا گیا مگر بعد میں سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے

کہ حسین حقانی کی تصویر کھانے کی ٹیبل لگاتے ہوئے گرگئی ۔واشنگٹن میں واقع پاکستانی سفارتخانے کی گیلری میں قیام پاکستان سے لے کر اب تک کے تمام سفراء کی تصاویر لگائی گئی ہیں لیکن حسین حقانی کی تصویر ہٹائے جانے کے بعد اب ان کے دور کی یعنی 2007 سے 2011 تک کی کوئی تصویر موجود نہیں۔واضح رہے کہ سابق سفیرحسین حقانی اس وقت امریکا میںہی موجود ہیں جہاں ان کی پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی نشاندہی کئی بار قومی اسمبلی کے اجلاسوں اور دیگر فورمز پر بھی کی جا چکی ہے۔سابق سفیرنے اپنی تصویر ہٹانے پرسخت ردعمل ظاہرکرتے ہوئے ٹوئٹر پرلکھاکہ کیا تاریخ سے ساڑھے تین سال مٹ گئے؟۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…