بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

سعودی عرب نے عمرہ زائرین پر کڑی شرائط عائد کر دیں ، پاکستانی شدید متاثر ہوں گے

datetime 28  ستمبر‬‮  2017 |

فیصل آباد(آن لائن)سعودی حکومت نے عمرہ زائرین پر میڈیکل انشورنس ٹیکس سرکاری ٹرانسپورٹ کے لازمی استعمال اور بائیو میٹرک کی شرائط عائد کردی ،کڑی شرائط کے بعد پاکستان کی نجی کمپنیاں نے عمرہ زائرین سے تقریباً 10 سے 15 ہزار روپے کا مزید مطالبہ کردیا جبکہ پاکستان کی نجی کمپنیاں پہلے ہی عمرہ زائرین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہیں

ذرائع نے بتایا اس وقت تقریباً دس ہزار سے زائد عمرہ زائرین کے ویزے سعودی سفارتخانے سے تصدیق ہو کر وزارتِ مذہبی اُمور پہنچ گئے ہیں پاکستان کے وزارتِ مذہبی اُمورنے سعودی حکومت کی جانب سے نئی شرائط کے مطابق تمام نجی کمپنیاں سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے جبکہ حج آرگنائزز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) کے مرکزی راہنما ء سابق چیئرمین حافظ شفیق کاشف نے نے کہا کہ اگلے دو دن تک وزارتِ مذہبی اُمور نے اگر اپنا کام مکمل نہ کیا تو تقریباً دس ہزار عمرہ زائرین کے عمرہ ٹکٹ ضائع ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے عمرہ زائرین پر میڈیکل انشورنس ٹیکس سرکاری ٹرانسپورٹ کے لازمی استعمال اور بائیو میٹرک کروانے کی جو شرائط عائد کی ہیں اس سے عمرہ زائرین پر تقریباً 10 سے 15 ہزار روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ پاکستان کے عمرہ زائرین اور ٹریول ٹریڈ انڈسٹری نے گزشتہ سال سعودی عرب میں سب سے زیادہ ویزے حاصل کئے اس کے باوجود سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا بھی پاکستان زائرین کر رہے ہیں



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…