منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

حقانی نیٹ ورک اورکالعدم تنظیموں سے متعلق متنازعہ بیانات،وزیرخارجہ خواجہ آصف کس کے ا یجنڈے پر کام کررہے ہیں؟بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے حقانی نیٹ ورک اور کالعدم تنظیموں سے متعلق سیمینار میں خطاب پر تنقید کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں انہیں طلب کرلیا۔اجلاس کے دور ان تحریک انصاف کی شیریں مزاری سمیت کئی اراکین وزیر خارجہ کے حقانی نیٹ ورک اور کالعدم تنظیموں سے متعلق دیئے گئے بیان پر پھٹ پڑے اور کہا کہ خواجہ آصف کے بیانات پاکستان کے لیے مزید مسائل بڑھائیں گے۔

اراکین کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کو کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں طلب کیا جائے اور وضاحت مانگی جائے کیونکہ وہ جس قسم کے بیانات دے رہے ہیں وہ امریکی پالیسی کو ماننے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے دہشت گرد گروپوں کے خاتمے کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں لیکن امریکا کے ’ڈو مور‘ کے مطالبے اور اپنا گھر ٹھیک کرنے کو درست قرار دینا مسلح افواج کی دہشت گردی کے خلاف ان قربانیوں کی نفی ہے۔شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ملک کا وزیر خارجہ کا ہی اگر پالیسی کے خلاف بیان دے گا تو دشمن کی ضرورت نہیںٗ پتہ نہیں وزیر خارجہ کن کے مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں۔اراکین نے جنوبی ایشیا اور افغانستان کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی کو بھی مسترد کیا اور کہا کہ پاکستان اپنے دفاع اور سلامتی کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے گا۔اراکین کے مطالبے پر آئندہ اجلاس میں وزیر خارجہ خواجہ اصف کو طلب کر لیا گیا، جبکہ سیکریٹری خارجہ کو بھی نئی امریکی پالیسی پر بریفنگ دینے کی ہدایت کی گئی۔کمیٹی نے کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، جو کہ عالمی اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔اراکین نے وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں اور پاک فوج کے جوانوں اور افسران کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف بینرز اور پوسٹرز کے معاملے کو اراکین نے ملکی خود مختاری کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدام انتہائی قابل مذمت اور عالمی اصولوں کے منافی ہے۔قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں سابق وزیر مملکت خارجہ امور مخدوم خسرو بختیار کو چیئرمین خارجہ امور کمیٹی بھی منتخب کر لیا گیا، ان کا نام آفتاب شیرپاؤ نے پیش کیا جس کی نعیمہ کشور و دیگر اراکین نے توثیق کی۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…