جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

افغان دوشیزہ کے ساتھ کرکٹر عماد وسیم کا سکینڈل، بالآخر حقیقت سامنے آ ہی گئی، افسوسناک انکشافات

datetime 28  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک غیر ملکی خاتون نے قومی کرکٹر عماد وسیم پر دھوکا دہی اور جھانسا دینے کے سنگین الزامات عائد کیے، عماد وسیم نے ان سارے الزامات کی سختی سے تردید کی تھی، ایک نجی ٹی وی بات چیت کرتے ہوئے اس افغان نژاد ڈچ خاتون نے کہا کہ

عماد وسیم نے اس کو لندن بلایا، وہ دونوں لندن میں خوب گھومے پھرے اس دوران عماد وسیم نے اسے شادی کرنے کا وعدہ بھی کیا مگر اس کے بعد وہ خاموش ہو گیا، اس افغان نژاد خاتون نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ان کی عماد وسیم سے جولائی میں ملاقات ہوئی تھی اس کے بعد تقریباً ایک ماہ سے عماد وسیم نے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔ خاتون نے کہا کہ میں نے اس بارے میں عماد وسیم کے دوست جو کہ لندن میں ہی مقیم ہے اس سے بات کی مگر وہ بھی میری مدد نہ کر سکا۔ جب اس سلسلے میں نجی ٹی وی نے عماد وسیم سے رابطہ کیا تو انہوں نے تمام الزامات کو جھٹلایا اس کے ساتھ ساتھ تمام تصاویر کو بھی جعلی قرار دیا، جب عماد وسیم سے ہوٹل کی بکنگ اور وڈیو کے بارے میں سوال کیا گیا تو عماد نے بغیر جواب دیے فون بند کر دیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ عماد وسیم کی افغان نژاد خاتون کے ساتھ وڈیو سامنے آنے پر وہ پیچھے چلے گئے ہیں، اس خاتون سے عماد کے بھائی نے رابطہ کیا اور اس سارے معاملے کو نمٹانے کی یقین دہانی کرائی، عماد وسیم کے بھائی کی وجہ سے دونوں میں سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…