منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

دبئی کی حکومت نے دبئی کو ’’مریخ‘‘ بنانے کا حیران کن منصوبہ تیار کر لیا، منظوری دیدی گئی!!

datetime 28  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی میں حکومت نے کروڑوں ڈالر کی لاگت سے مارز سٹی کی تعمیر کا اعلان کیا ہے جس میں سرخ سیارے مریخ پر ممکنہ زندگی کا ماحول تیار کیا جائے گا۔دبئی کے حکام کے مطابق 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی لاگت سے یہ شہر 19 لاکھ مربع فٹ پر مشتمل ہو گا اور اس کے

ساتھ کسی جگہ کی سب سے بڑی نقل کا اعزاز بھی حاصل ہو گا۔اس شہر میں محققین ایک برس تک قیام کے دوران مختلف تجربات کریں گے جس میں مریخ پر ندگی کے لیے ضروری خوراک، پانی اور توانائی کا حصول شامل ہے۔یہ منصوبہ دبئی کی ‘مریخ 2117’ منصوبہ بندی کا حصہ ہے جس کے تحت آئندہ سو برس کے دوران مریخ پر پہلی انسانی آبادی کا قیام عمل میں لانا ہے۔مارز سائنس سٹی منصوبے کا اعلان حال ہی میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ابوظہبی میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں کیا گیا۔اس شہر میں جدید لیبارٹریوں کے ذریعہ مریخ کے سخت موسم اور مریخ کی زمینی ساخت کی نقل تیار کی جائے گی۔شہر میں ایک عجائب گھر بھی موجود ہو گا جس میں خلا میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو پیش کیا جائے گا۔اس عجائب گھر کی دیواریں تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے تیار کی جائیں گی اور اس میں متحدہ عرب امارات کے صحرا سے ریت لا کر استعمال کی جائے گی۔عجائب گھر اور لیباٹریوں کے علاوہ مارز سٹی یہاں پر کام کرنے والے سائنس دانوں کا گھر بھی ہو گا۔اس شہر کے ڈیزائنرز کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ غیر موافق ماحول میں پائیداد زندگی کے حوالے سے مستقبل کی ایجادات میں اہم کردار اور حوالہ ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…