منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نجی ٹی وی پروگرام میں سامنے آنے والے آئی بی کے مبینہ خط پر ایکشن لے لیا گیا،حکومت کیا کرنے جارہی ہے؟

datetime 28  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) حکومت نے انٹیلی جنس بیورو کے مبینہ خط کے معاملے پر مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کرلیا۔انٹیلی جنس بیورو سے متعلق مبینہ میمورینڈم گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے پروگرام میں سامنے آیا تھا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ مبینہ خط میں مختلف ارکان پارلیمنٹ کے کالعدم تنظیموں سے رابطوں سے متعلق بتایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی بی کے مبینہ میمورینڈم کے سامنے

آنے کا نوٹس لے لیا اور اس معاملے پر مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس کا مقصد ان لوگوں کی نشاندہی کرنا اور معلومات سامنے لانا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر میمورینڈم تیار کیا اور اسے میڈیا پر جاری کیا۔ذرائع کے مطابق آئی بی اور حکومت کا خیال ہے کہ اس طرح کی کوئی رپورٹ یا میمورینڈم تیار ہی نہیں کیا گیا تو پھر یہ سامنے کس طرح سے آیا۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ مقدمے کے اندراج کیلئے وزارت قانون سے بھی مشاورت کی گئی اور مبینہ میمو کے بارے میں مقدمہ آئی بی کی مدعیت میں درج کیے جانے کا امکان ہے جس کی درخواست کسی بھی وقت دے دی جائے گی۔حکومتی ذرئع کے مطابق مبینہ میمو کی آئی بی سے تصدیق کرنے کی بھی کوشش نہیں کی گئی اور آئی بی کے خلاف جان بوجھ کر بے بنیاد مہم چلائی گئی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…