پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ستمبر 11 حملہ،امریکہ میں سعودی عرب کے خلاف نئی مہم کا آغاز

datetime 13  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی ایجنسی ایف بی آئی کی طرف سے ایک سعودی خاندان پر 9/11حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات واپس لئے جانے پر امریکی میڈیا میں نئے پراپیگنڈا کا آغاز ہوگیا ہے اور کسی نہ کسی طرح سعودی عرب کو حملوں کے ساتھ منسلک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
9/11 دہشتگردی سے متعلق شواہد کا جائزہ لینے والے کمیشن میں ایک ایف بی آئی ایجنٹ نے رپورٹ پیش کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ساراسوتا کے پوش علاقے میں واقعہ ایک سعودی خاندان حملوں سے عین پہلے اپنا شاندار گھر چھوڑ کر غائب ہوگیا تھا جبکہ گھر میں قیمتی فرنیچر اور گاڑیوں سمیت ہر چیز جوں کی توں تھی۔ بعد ازاں امریکی ایجنسیوں نے اس گھر کے مالک اعصام غزاوی اور اس کے قریبی رشتہ داروں کے 9/11 حملوں کے ملزموں محمد عطاءاور دیگر سے تعلقات ثابت کرنے کا دعویٰ کیا جبکہ یہ بھی کہا گیا کہ اعصام غزاوی ایک اہم سعودی شخصیت کے لئے ایڈوائزر کے فرائض سرانجام دیتے تھے۔

ایف بی آئی نے خود ہی اپنی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے واپس لے لیا لیکن امریکی میڈیا اوربعض دیگر حلقے بضد ہیں کہ ایف بی آئی رپورٹ کو غائب کرکے 9/11 حملوں کے الزام سے سعودی عرب کو بری کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ تحقیقاتی کمیشن نے ایف بی آئی کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے اس کی رپورٹ کا جائزہ نہیں لیا ہے اور نہ ہی اسے تیار کرنے والے ایجنٹ کے انٹرویو کی ضرورت محسوس کی ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…