اسلام آباد۔۔۔۔۔۔سابق وزیر اعلی پنجاب اور مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کے ڈاکٹر طاھرالقادری کے ساتھ کسی قسم کے اختلافات نہیں ہم سب ایک مقصد کے متخد ہیں۔ یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل شام پانچ بجے دھرنے میں یوم بیداری عوام منایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ محرم الحرام کے احترام میں کوئی جلسہ نہیں ہوگا۔ پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک سے بلدیاتی انتخابات پر بات ہوئی ہے۔ اس موقع پر پاکستان عوامی کے ڈاکٹر رحیق عباسی بھی موجود تھے