پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا معاملہ، پی ٹی آئی میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے، شاہ محمود اور جہانگیر ترین گروپ آمنے سامنے، اختلافات سے بچنے کا واحد راستہ یہ ہے، ترین گروپ نے واضح کر دیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے معاملے پر پی ٹی آئی میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے، شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین گروپ آمنے سامنے آ گئے ہیں، جہانگیر ترین گروپ ڈٹ گیا کہ صرف عمران خان کو اپوزیشن لیڈر مانیں گے۔بدھ کو اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف میں دو دھڑے بن گئے ہیں، جہانگیر ترین گروپ شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا مخالف ہے،

اس دھڑے کا مطالبہ ہے کہ اپوزیشن لیڈر عمران خان کو خود ہونا چاہیے، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے گروپس اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں، انہوں نے اس ضمن میں ایم کیو ایم پاکستان سے بھی رابطہ کیا ہے، اس پر جہانگیر ترین گروپ نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور ان کی طرف سے یہ بات بھی سامنے آگئی ہے کہ اگر اپوزیشن لیڈر ہوا تو وہ صرف عمران خان ہوں گے۔ پارٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی تک شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور اگر تحریک انصاف کی طرف سے کوئی اپوزیشن لیڈر ہوا تو وہ صرف عمران خان ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پارٹی میں اختلافات ختم کرنے کیلئے عمران خان جلد شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کو بلا کر بات چیت کریں گے اور ان کو کہیں گے کہ اس سلسلے میں میڈیا میں کوئی بات نہ کی جائے اور پارٹی اختلافات کا کھلے عام اظہار نہ کیا جائے، اگر عمران خان کو اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کیا جاتا ہے تو دونوں گروپس میں اختلافات ختم ہو جائیں گے، اس معاملے پر اختلافات سے بچنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ عمران خان خود اپوزیشن لیڈر کے امیدوار کے طور پر سامنے آئیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…