لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی انکوائری کمیٹی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر الزامات لگانے والے کرکٹر عمر اکمل کی سزا کیلئے اپنی سفارشات مرتب کرلیں ۔ ذرائع کے مطابق کرکٹر عمرا کمل نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام عائد کیا تھا جس پر پی سی بی نے معاملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری
کمیٹی تشکیل دی تھی۔انکوائری کمیٹی نے تحقیقات کے دوران دونوں فریقین کو سننے کے بعد اپنی سفارشات مرتب کرلیں جس میں کہا گیا ہے کہ کرکٹر عمراکمل باربا ر ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہیں لہٰذا ان پرجرمانہ اور تین میچوں کی پابندی عائد کی جائے گی ۔ انکوائری کمیٹی نے اپنی تیا ر کردہ سفارشات پی سی بی کو بھجوادی ۔