جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

چند سمارٹ فون جو ناکامی کا باعث بنے

datetime 13  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سمارٹ فونز کی دنیا میں فی الوقت چند کمپنیز ہی چھائی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ صرف یہی کمپنیاں ہی سمارٹ فونز تیار کرتی ہیں تاہم یہ مفروضہ غلط ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ سمارٹ فون انڈسٹری میں چند بہترین سمارٹ فونز بھی متعارف ہوئے جنہیں تیار کرنے والی کمپنیز چھوٹی تھیں یا پھر انہیں متعارف کروانے والی کمپنیز نے مناسب تشہیر نہ کی جس کی وجہ سے یہ سمارٹ فونز ناکام ہوگئے۔اس فہرست میں پہلا فون ٹی ایچ ایل کا 5000پیک ہے ہے۔ 5انچ کی سکرین کے حامل اس سیٹ کی کیمرہ ریزولوشن 1080میگا پکسلز جبکہ16جی بی انٹرنل سٹوریج اور 32جی بی تک کے ایس ڈی کارڈ کی سپورٹ موجود ہے۔5میگا پکسلزکا فرنٹ کیمرہ اور13میگا پکسلز کا بیک کیمرہ کے علاوہ اس سیٹ کی سب سے اہم خوبی بیٹری ٹائمنگز تھے جو کہ سمارٹ فونز کا عام مسئلہ ہے۔ یہ سیٹ امریکہ اور برطانیہ میں اڑھائی سو ڈالرز میں دستیاب ہے تاہم اکثریت اس سے ناواقف ہے۔
لومیزون کا واٹر اور ڈرٹ پروف ٹی ٹو ایچ ڈی مہذب اور سنجیدہ افراد کیلئے ایک بہترین سمارٹ فون ہوسکتا ہے۔ 2جی بی ریم اور1.7گیگا ہرٹز کے پروسیسر کا حامل یہ سیٹ13میگا پکسلز کا حامل ہے۔ اس میں اینڈرائڈ کٹ کیٹ کی صورت میں جدید ترین ورڑن بھی موجود ہے۔ یورپی مارکیٹ میں یہ سیٹ تقریبا438 پونڈز میں دستیاب ہے تاہم اسے ڈنمارک کے علاوہ کسی دوسرے ملک میں لانچ ہی نہیں کروایا گیا ہے۔فیئر فون انگلینڈ کی بے حد مارکیٹ میں دستیاب ایک عمدہ سیٹ ہے۔ اس سیٹ کی شاندار بات اس کی بہترین سٹوریج ہے۔ 16جی بی ان بلٹ سٹوریج کے علاوہ یہ سیٹ64جی بی تک کے ایس ڈی کارڈز کو سپورٹ کرتا ہے۔ بیٹری ٹائم کے اعتبار سے بھی یہ سیٹ اطمینان بخش ہے۔ فیئر فون کمپنی کا مطمع ءنذر سمارٹ فون مارکیٹ میں چھانا نہیں ہے بلکہ اپنے نام کی طرح سیدھے اور شفاف طریقے سے کاروبار کرنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ متنازعہ وسائل کو استعمال کرنے سے اجتناب کرتے ہیں جبکہ مارکیٹ بڑھانے کے بجائے اپنے ملازمین کو بھی مناسب تنخواہیں دینے پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔
سمارٹ فونز کی مارکیٹ میں چینی کمپنی کول پیڈ کا متعارف کردہ میگ ویو فور بھی ایک شاندار سیٹ ثابت ہوا ہے جس نے کاروبار کے مد میں گزشتہ برس کی چائنیز مارکیٹ میں تمام بڑی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ المونیئم کوراور5.9انچ کے ڈسپلے کا حامل یہ سیٹ چین سے باہر متعارف نہیں ہوسکا ہے۔
یوٹا فون ٹو ای انک بیک پینل کی وجہ سے سمارٹ فونز کی دنیا میں منفرد مقام کا حامل ہے۔ اس فیچر کی وجہ سے نہ صرف اس کی بیٹری محفوظ رہتی ہے بلکہ کچھ ایپس مثلاً فیس بک، ٹوئٹر، آر ایس ایس فیڈ جیسی ایپس بیک پینل سے دکھائی دیتی ہیں اور یوں ان کا زیادہ استعمال بھی زیادہ بیٹری کو خرچ نہیں ہونے دیتا ہے۔ فرنٹ پینل سے یہ5انچ کے ڈسپلے کا حامل ہے۔ اس سمارٹ فونز کی خریداری بھی صرف امریکہ اور برطانیہ کے سمارٹ فون یوزرز کیلئے ممکن ہے۔ یہ سیٹ8سو ڈالر میں دستیاب ہے۔
اگر آپ سمارٹ فون کے مزے بھی لوٹنا چاہتے ہیں اور اپنی لاپرواہیوں کے سبب سیٹ کی حفاظت کو بھی مسئلہ سمجھ رہے ہیں تو پھر آپ کو نیک کا ٹیرین لینا چاہئے۔ بلیک بیری فیچرز کے حامل اس سیٹ کا ڈسپلے سکرین صرف تین اعشاریہ ایک انچ کا ہے تاہم اس کے خریداروں نے اسے آئی فون کے مقابلے میں سخت جان سیٹ کے خواہشمند افراد کیلئے بہترین انتخاب قرار دیا ہے۔
جنوبی کوریا کا کے ٹی فون نام سے جس قدر منفرد دکھائی دیتا ہے، اپنے فیچرز کے اعتبار سے جدید ترین سمارٹ فونز سیٹس سے کسی طور پر بھی کم نہیں ہے۔ اس کی واحد خامی اینڈرائڈ کا آئس کریم سینڈوچ ہونا ہے۔
میزو میکس فور کو سمارٹ فونز کی فہرست میں منفرد ترین بنانے والے متعدد عوامل ہیں۔ غالبا یہ یبنٹو کا حامل واحد سمارٹ فون ہے۔20میگا پکسلز کا حامل کیمرہ اور 64جی بی تک سٹوریج کی گنجائش اس کے منفرد ترین فیچرز ہیں۔ فی الحال یہ فون امریکہ، انگلینڈ اور آسٹریلیا میں ہی صرف دستیاب ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ سیٹس اپنے فیچرز کی وجہ سے مارکیٹ میں مہنگے ترین فونز میں شمار ہوتے ہیں تاہم انہیں تیار کرنے والی کمپنیز نے اپنے فیچرز کو ہی بہتر بنانے پر اکتفا کیا اور مصنوعات کی مشہوری کی جانب کوئی توجہ نہ دی، یہی وجہ ہے کہ تاحال یہ سمارٹ فونز مارکیٹ میں زیادہ جگہ نہ بنا سکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…