نیویارک(این این آئی)ہیومن رائٹس واچ نے سعودی علماء پر مذہبی نفرت پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔جرمن ریڈیو کے مطابق انسانی حقوق کی اس تنظیم نے گزشتہ روزجاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ سعودی عرب کے مذہبی اداروں میں معتبر عہدوں پر فائز اہلکاروں کے علاوہ درسی کتب اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے بھی شیعہ مخالف بیانیہ عام کیا جا رہا ہے لیکن
ریاض حکومت ان تمام اعمال سے چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ اس تناظر میں ہیومن رائٹس واچ نے امریکا پر زور دیا کہ وہ اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنے اس اتحادی ملک کو شیعہ مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی اشتعال انگیزی سے روکے۔