منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

بھارت میں ماﺅ باغیوں کے حملے میں 7 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، 10زخمی

datetime 12  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماﺅ باغیوں کے حملے میں 7 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جب کہ 10 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں سکما کے جنگلات کے قریب ماﺅ باغیوں نے ریاست کی ایلیٹ اسپیشل ٹاسک فورس کے اہلکاروں پر حملہ کیا۔ حملے میں 7 اہلکار ہلاک جب کہ 10 زخمی ہوگئے، بھارتی اہلکار حملے سے اتنے بوکھلا گئے کہ وہ اپنے ساتھیوں کی لاشیں اور اسلحہ چھوڑ کر ہی بھاگ پڑے۔ واقعے کے بعد فوجی اور نیم فوجی دستے علاقے میں پیش قدمی کررہے ہیں تاہم کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود انہیں لاشوں کے حصول میں کامیابی نہیں مل سکی۔ایلیٹ اسپیشل ٹاسک فورس کے پلاٹون کمانڈر شنکر راو¿ کا کہنا ہے کہ چھتیس گڑھ اور گرد و نواح کی ریاستوں میں ماﺅ نواز باغی اپنی کارروائیاں کرتے رہتے ہیں تاہم رواں برس پہلی مرتبہ ان کی کارروائی میں ایک ہی روز 7 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…